حکومت سازی کے لیے  سیاسی رابطوں میں تیزی ، آصف زرداری اور نواز شریف کی آج اہم  ملاقات ہوگی

08:06 AM, 11 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :حکومت سازی کے لیے  سیاسی رابطوں میں تیزی  آرہی ہے۔   آصف زرداری اور نواز شریف کی آج اہم  ملاقات ہوگی۔ حکومت سازی کے لیے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بھی پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری سے گزشتہ روز ملاقات کی تھی۔

دوسری جانب نوازشریف کی دعوت پر ایم کیو ایم پاکستان کا وفد بھی لاہور پہنچ گیا ہے، وفد میں گورنر سندھ، خالد مقبول صدیقی، مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار شامل ہیں۔رپورٹس کے مطابق ن لیگ متحدہ کو وفاق میں مشترکہ حکومت سازی کے لیے تعاون کی درخواست کرے گی۔

مزیدخبریں