ترکیہ اور شام میں ہولناک زلزلے، 24 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے

08:15 PM, 11 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

انقرہ: ترکیہ اور شام میں زلزلے کے بعد ریسکیو آپریشن کو چھ دن گزر گئے ، 70 سالہ خاتون کو 121 گھنٹے بعد ملبے سے زندہ نکلا لیا گیا۔ اب تک 25 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، جبکہ اسی ہزار سے زائد زخمی ہیں ۔

ترکیہ اور شام میں 31 ہزار رضا کار دن رات ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں ۔ 24 گھنٹے کے دوران مزید 60 افراد کی جان بچالی گئی ، دیار باقر میں 55 سالہ خاتون کو 122 گھنٹے کے بعد ملبے تلے سے نکال لیا گیا ۔ شام میں کشیدگی کے باعث ریسکیو آپریشن مشکلات سے دو چار ہے ۔

اقوام متحدہ کے درجنوں ٹرک ، ترکی کے راستے شام میں داخل ہوگئے ، صدر بشار الاسد کہتے ہیں امدادی سامان دہشت گردوں کے حوالے نہیں کیے جائیں گے ۔

ترک کمپنی نے بے گھر افراد کو عارضی طور پر سمندری جہازوں میں پناہ دینے کا اعلان کر دیا ہے ۔ فوری طور پر 3 ہزار افراد کی گنجائش والے دو سمندری جہاز ، حاطے کی بندرگاہ میں لنگر انداز ہوگئے ہیں ۔

مزیدخبریں