پشاور میں امن کی فضا قائم رکھنے کیلئے اسپیشل ناکہ بندیوں کا سلسلہ جاری

07:49 PM, 11 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

پشاور: شہر میں امن کی فضا قائم رکھنے کی خاطر چاروں ڈویژن میں سپیشل ناکہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی کی خصوصی ہدایت پر ناکہ بندیوں پر سخت چیکنگ کا عمل جاری ہے ۔ ایس ڈی پی او کی قیادت میں شہر کے تمام داخلی وخارجی راستوں سمیت اہم مقامات پر ناکہ بندیاں کی گئی ہے ۔ کالے شیشوں والی گاڑیاں اور موٹرسائیکل سواروں کے خلاف بلاتعطل کارروائیاں جاری ہے ۔

ناکہ بندیوں پر ایس ایچ اوز کے ہمراہ لوکل پولیس ، ابابیل سکواڈ اور سٹی پٹرولنگ کے جوان بھی موجود ہیں ۔ اسپیشل ناکہ بندیوں پر مشکوک افراد اور بغیر دستاویزات مقیم افغان مہاجرین اور جانچ پڑتال کی جارہی ہے ۔ ناکہ بندیوں کے دوران وی وی ایس سسٹم کے ذریعے گاڑیوں کی چھان بین بھی جاری ہے ۔ مشتبہ افراد کی مقامی سطح پر بھی ویریفیکیشن کی جارہی ہے ۔

اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی نے کہا کہ امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائی جارہی ہے ۔

مزیدخبریں