پیپلزپارٹی کی مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی، ایم کیو ایم پاکستان کا دھرنا مؤخر کرنے پر غور

06:30 PM, 11 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کے بعد ایم کیو ایم پاکستان نے کل کا دھرنا مؤخر کرنے پر غور شروع کر دیا۔

اس حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ نیوی کی امن مشقوں کے پیش نظر فیصلے پر نظرثانی کی جا سکتی ہے ، تاہم حتمی فیصلہ گورنر سندھ کامران ٹسوری سے ملاقات کے بعد کیا جائے گا ۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ، عملی اقدامات پر دھرنا ختم کیا جائے گا ۔

یاد رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے 12 فروری سے گورنر ہاؤس کے سامنے فوارہ چوک پر دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے ۔

گزشتہ روز بھی پیپلز پارٹی کے وفد نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کر کے دھرنا مؤخر کرنے کے حوالے سے بات چیت کی تھی ۔

مزیدخبریں