پی ایس ایل کا آغاز تیرہ فروری سے ہوگا، افتتاحی تقریب میں نامور گلوکار پر فارم کریں گے

05:18 PM, 11 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: پی ایس ایل کا آغاز تیرہ فروری سے ہوگا ، افتتاحی تقریب میں نامور گلوکار پر فارم کریں گے ، غیرملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب تیرہ فروری کو ملتان میں ہوگی ، تقریب میں آئمہ بیگ ، فارث شفیع ، ساحرعلی بگا ، عاعم اظہر اور شائے گل پرفارم کریں گے ۔ تقریب شام چھ بجے شروع ہوگی ، تقریبا ایک گھنٹہ جاری رہے گی ۔

دوسری طرف لاہور قلندرز کی ٹیم ملتان پہنچ گئی ، دفاعی چیمپینز کا شاندار استقبال کیا گیا اور کھلاڑیوں کو ہار پہنائے گئے ۔ ڈھول کی تھاپ نے سماں باندھ دیا ۔ ایونٹ کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز ملتان سلطانز سے مقابلہ کرے گی ۔

مزیدخبریں