اسلام آباد: ایف آئی اے نے سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ شوکت ترین اور تیمور سلیم جھگڑا کا آئی ایم ایف امداد روکنے کی آڈیو کال لیک ہوگئی تھی ۔
ایف آئی اے سائبر ونگ نے وزارت داخلہ کو خط لکھا. ایف آئی اے نے تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ وزارت داخلہ کو دے دی ہے اور شوکت ترین کی گرفتاری کے لیے اجازت بھی طلب کرلی ہے۔
واضح رہے کہ شوکت ترین اور تیمور سلیم جھگڑا کا آئی ایم ایف امداد روکنے کی آڈیو کال لیک ہوگئی تھی. سابق وفاقی وزیر خزانہ اور خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف پیکج روکنے کی کوشش کی تھی۔