جوڈیشل مجسٹریٹ نے شیخ رشید کی رہائی کا حکم دیدیا

04:16 PM, 11 Feb, 2023

مری : شیخ رشید کی تھانہ مری میں درج مقدمات  میں ضمانت منظور کرلی گئی ۔ 

جوڈیشل مجسٹریٹ مری محمد ذیشان نے ایک لاکھ روپے  کے ضمانتی مچلکے   کے عوض شیخ رشید کو رہا کرنے کا حکم د یدیا ،عدالت کے حکم کے مطابق  مچلکے داخل کرائے جانے کی صور ت میں شیخ رشید کو بعد از  تصدیق رہا کیا جاٰئے گا۔

ذرائع کے مطابق ضمانت کے باوجود شیخ رشید کی رہائی اسلام آباد میں درج مقدمے  میں ضمانت تک  ملتوی ہونے  کا امکان   ہے۔ 

واضح رہے کہ شیخ رشید کو یکم فروری کو گرفتار کیا گیا تھا ،  ان پر  پولیس ریڈ کے  دوران مزاحمت اور کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات کے تحت  مقدمات  تھے ،سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی گرفتاری کو دس روز گزر چکے ہیں ۔ 

مزیدخبریں