ویلنٹائن ڈے کو ’گائے کو گلے لگانے کا دن’ منانے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا

03:18 PM, 11 Feb, 2023

ممبئی: انڈین اینیمل ویلفیئر بورڈ نے  اب بھارت میں ویلنٹائن ڈے کو گائے کو گلے لگانے کا دن منانے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے ۔

شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ رواں سال 14 فروری (Cow Hug Day) کے طور پر منائیں۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی اینیمل ویلفیئر بورڈ نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر ایک نوٹیفیکشن جاری کیا  تھا جس میں  بورڈ نے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ رواں سال 14 فروری کو ویلنٹائنز ڈے  کی  بجائے ’گائے کو گلے لگانے کے دن‘ کے طور پر منائیں۔

بھارتی اینیمل ویلفیئر بورڈ کے مطابق ’گائے کو گلے لگانے کے دن‘ منانے کا  مقصد عوام میں گائے کی اہمیت کو اُجاگر کرنا اور  بھارت سے ’لڑکا لڑکی کی محبت کے اظہار‘ کے مغربی کلچر کو کم کرنا ہے ۔

مزیدخبریں