مودی سرکار کا پلوامہ حملے کی برسی پر ایک اور فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ بے نقاب 

02:49 PM, 11 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

سری نگر: بھارت کا ایک اور فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ ناکام ہوگیا۔جنگی جنون میں مُبتلا بھارت کو ایک اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ایک اور بھارتی فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔

نیو نیوز کے مطابق طاقت کے نشے میں چور ہندوستان ایک مرتبہ پھر خطے کے امن کو تباہ کرنے کے درپے ہے۔ خُفیہ اطلاعات کے مطابق مُودی سرکار14فروری کو پلوامہ حملے کی چوتھی برسی پر اُسی طرز کا ایک اور ڈرامہ  رچانے جا رہی ہے۔  منصوبے کے مطابق14فروری کو کشمیر کے جنوبی اضلاع میں بارُود سے لیس دھماکہ خیز گاڑی کے طرز کا حملہ کیا جانا ہے۔ 

پلوامہ، کلگام، انتناگ اور شوپیاں میں فوجی اہداف پر خود کش حملہ کئے جانے کی قوی اطلاعات ہیں۔  خُفیہ اطلاعات کے مطابق کسی نوجوان سے خود کش حملہ کروا کر الزام پاکستان اورISIپر تھوپنا ہے۔ انتخابات کا وقت آتے ہی مُودی سرکار پاکستان کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آئی۔

بھارت کی 9ریاستوں میں اس سال انتخابات ہونا  ہیں جو2024کے بھارتی لوک سبھا انتخابات میں فیصلہ کُن اہمیت کے حامل ہیں۔  مُودی سرکار فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے پاکستان مخالف جذبات اُبھار کر الیکشن جیتنا چاہتی ہے، چاہے اس مقصد کے حصول کے لئے مُودی سرکار کو کتنے ہی فوجی کیوں نہ مروانا پڑیں۔

بھارتی فوج کے جوان مُودی سرکار کے اقتدار کی حوس کا ایندھن بنیں گے۔ باراک اوباما نے اپنی کتابThe Promised Landمیں لکھا تھا کہ پاکستان مخالف جذبات پر ہندوستان انتخابات جیتتا ہے۔  جنوری2022میں کانگریس رہنما اُدت راج نے نریندر مُودی پر پلوامہ حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا۔ 

16جنوری2021کوThe Wireکی رپورٹ میں ارناب گوسوامی کی لیک واٹس ایپ چیٹ کے مطابق پلوامہ حملے میں مُودی سرکار خود ملوث تھے۔27اکتوبر2022کو بھارتی وزیر دفاع نے آزاد کشمیر اور گلگت  بلتستان کو مقبوضہ کشمیر میں طاقت کے زور پر ختم کرنے کا بیان دیا تھا۔

یکم نومبر2022کو لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا نے بیان دیا کہ بھارتی فوج آزاد کشمیر پر حملہ کرنے کے لئے تیار ہے۔ حالیہ اشتعال انگیز بیانات اور اقدامات کا مقصد جنگ کا ماحول بنا کر خطے کا امن داؤ پر لگانا ہے۔  مُودی سرکار فالس فلیگ آپریشن کو جواز بنا کر جنگ بندی معاہدہ ختم کرنا چاہتا ہے۔ اسی لئے پاکستان کو نشانہ بنانے کی غرض سے کسی بھی فالس فلیگ آپریشن کا سہارا لیاجا سکتا ہے۔

مزیدخبریں