ننکانہ صاحب : ننکانہ صاحب میں مبینہ طور پر توہین قرآن کے ملزم کو مظاہرین نے تھانے سے نکال کر قتل کردیا اور اس کی لاش کو جلادیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ننکانہ صاحب میں تھانہ واربرٹن کی حدود میں مبینہ طور پر توہین قرآن پاک کا واقعہ ہوا۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا لیکن مظاہرین نے ملزم کو پولیس کی حراست سے چھڑایا اور تشدد کرکے ہلاک کردیا۔
مظاہرین نے ملزم کو ہلاک کرنے کے بعد لاش کو جلا دیا ۔ واقعہ کے وقت پولیس اہلکار اور ایس ایچ او تھانے سے فرار ہوگئے تھے۔
دوسری طرف وزیر اعظم کے معاون خصوصی حافظ طاہر محممود اشرفی نے کہا ہے کہ ننکانہ صاحب میں شہری کو قتل کرنا مجرمانہ فعل ہے۔ حکومت پنجاب کی ذمہ داری ہے کہ مجرموں کے خلاف فوری ایکشن لے۔
#ننكانه صاحب مين واقعه افسوسناك اور قابل مذمت هے pic.twitter.com/PGKhRzP322
— TahirMahmoodAshrafi حافظ محمد طاهراشرفى (@TahirAshrafi) February 11, 2023
انہوں نے کہا کہ کسی بھی گروہ، فرد یا جماعت کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ قانون کو ہاتھ میں لے اور ایسا عمل کرے جس کی قانون اجازت نہیں دیتا۔