راولپنڈی: اڈیالہ جیل حکام نے شیخ رشید کو کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کے لیے آر او کے سامنے پیش ہونے سے روک دیا ، انہیں این اے 62 کے ضمنی انتخابات میں کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کے لیے آر او نے طلب کیا تھا۔
جیل ذرائع کے مطابق نوشین اسرار نےگزشتہ روز اڈیالہ جیل حکام کو خط لکھا تھا، جس میں آر او این اے 62 کی جانب سے شیخ رشید کو پیش کرنےکی ہدایت کی گئی تھی تاہم اس میں واضح ڈائریکشن نہیں تھی .
دوسری جانب شیخ رشید کے مقرر نمائندے شیخ راشدکی موجودگی میں آر او نے شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیے , شیخ رشید کے کاغذات منامزدگی پر13 فروری تک اعتراضات داخل کیے جاسکتے ہیں، تاہم ابھی تک شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی پر کوئی اعتراض داخل نہیں کروایا گیا ۔
میڈیا سےگفتگو میں شیخ راشد کا کہنا تھا کہ رات7 بجے جیل سے فون آیا کہ ہم شیخ رشید کو پیش نہیں کر رہے، جیل سپرنٹنڈنٹ نے مجسٹریٹ کا حکم ماننے سے انکار کیا۔
شیخ راشد کا کہنا تھا کہ مری سے واپسی پر رات شیخ رشیدکو کسی سے ملوانے لے کرگئے، وفاداریاں تبدیل کرنےکا کہا جا رہا ہے لیکن شیخ صاحب نےکہا میں عمران خان کے ساتھ ہی رہوں گا ۔