اسلام آباد:تعلیمی اداروں میں ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے عطیات جمع کرنے کی مہم شروع کردی گئی ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ اور شام میںزلزلے سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے اپیل پر تعلیمی اداروں میں عطیات جمع کرنے کی مہم شروع کی گئی ہے ، عطیات دے کر طلبا و طالبات نے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
طلبا کا کہنا ہے کہ ترکیہ ا ور شام کی مدد کیلئے ہم سب کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا، ترکیہ نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے ، ہم سب کو ترکیہ اور شام کی زیادہ سے زیادہ مدد کرنی چاہئے،