نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے کوریا کےسفیر کی ملاقات

10:50 AM, 11 Feb, 2023

لاہور:نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے کوریا کےسفیر کی ملاقات ہوئی ہے ۔

ذرائع کے مطا بق ملاقات کے دوران نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور   کوریا کےسفیر درمیان  باہمی دلچسپی کے امور،تجارت،سیاحت،ثقافت اور دیگر شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کوریا کے درمیان بہترین دوستانہ تعلقات ہیں ، دونوں ممالک کے مابین معاشی روابط   ہیں، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کے بہت  وسیع  مواقع بھی  موجود ہیں۔ 

مزیدخبریں