لاہور:نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے کوریا کےسفیر کی ملاقات ہوئی ہے ۔
ذرائع کے مطا بق ملاقات کے دوران نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور کوریا کےسفیر درمیان باہمی دلچسپی کے امور،تجارت،سیاحت،ثقافت اور دیگر شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کوریا کے درمیان بہترین دوستانہ تعلقات ہیں ، دونوں ممالک کے مابین معاشی روابط ہیں، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کے بہت وسیع مواقع بھی موجود ہیں۔