اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کا تنظیمی کنونشن آج ہو گا

10:34 AM, 11 Feb, 2023

 اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کا تنظیمی کنونشن آج ہو گا ،سینئر نائب صدر مریم نواز تنظیمی کنونشن سے خطاب کریں گی ۔

 مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کنونشن میں تنظیمی عہدیدار شرکت کریں گے ۔کل پارٹی کا تنظیمی اجلاس بھی اسلام آباد میں منعقد  کیا جائے گا  ۔اجلاس میں پارٹی تنظیمی ڈھانچے اور کارکردگی کا جائزہ  جبکہ  تنظیمی امور سے متعلق مشاورت ہوگی اور تجاویز حاصل کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ مریم نواز اس سے پہلے بہاولپور ڈویژن اور ایبٹ آباد کے تنظیمی دورے بھی کر چکی ہیں۔

مزیدخبریں