سماجی رابطے کی ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے مستقبل قریب میں وائس میسجز کو با آسانی لفظوں میں منتقل کیئے جانے کا آپشن متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
حال ہی میں واٹس ایپ کے استعمال میں صارفین کی آسانی کے پیش نظر متعدد تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں،جبکہ مزید تبدیلیوں کے لیے کمپنی کوشاں ہے ،،جس میں ایک وائس میسج کو لفظوں میں تبدیل کرنا ہے ۔
واٹس ایپ میں اس تبدلی کیلئے 2021 میں بھی کوشش کی گئی تھی مگر نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر کام روک دیا گیا تھا، جبکہ تازہ رپورٹس کے مطابق کمپنی نے ایک مرتبہ پھر اس پروجیکٹ پر کام شروع کر دیا ہے ۔