ڈی آئی جی پنجاب پولیس سہیل چوہدری سے نعمان اعجاز کے دلچسپ سوالات 

11:34 PM, 11 Feb, 2022

لاہور :ڈی آئی جی پنجاب پولیس سہیل چوہدری  نے نیو نیو ز کے پروگرام ’’ جی سرکار‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ   پولیس ایک صوبائی معاملہ ہےاور پنجاب پولیس کو حکومت نے  بہت اعتماد بھی  دیا ہے۔

جی سرکار پروگرام کے ہوسٹ نعمان اعجاز کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ڈی آئی جی پنجاب پولیس سہیل چوہدری نے محدود وسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ  پنجاب کی آبادی دوسرے صوبوں کی کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے ،آئی جی پولیس کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنی فورس کیلئے کچھ نہ کچھ اچھا کرتے رہیں ،مزید لاجسٹکس اورنئی بھرتیاں بھی کچھ عرصہ پہلے کی گئیں ہیں۔

تقرر و تبادلوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈی آئی جی پولیس نے بتایا کے یہ ایک انتظامی نظام ہے جہاں ضرورت ہوتی ہے وہاں تبادلہ کیا جاتا ہے۔ اسکے علاوہ حکومت حالات، ضرورت اور روزمرہ معاملات کو دیکھتے ہوئے بہتر فیصلہ کرتی ہے۔

انہوں نے کہا جب تک عوام اور پولیس ایک جیسے نہیں ہونگے پولیس کا  دوستانہ رویہ نظر نہیں آئے گا،ایک سوال کے جواب میں سہیل چوہدری نے بتایا کہ پولیس کا واسطہ جرائم پیشہ لوگوں سے زیادہ پڑتا ہےاس لیے ہمارااصل چہرہ سخت اور کٹھور لگتا ہے لیکن گھروں میں دیکھیں تو جیسا معاشرہ ہے ویسے ہی ہم بھی ہیں۔ 

جی سرکار کی دوسری مہمان اداکارہ عائشہ طور نےپروگرام میں بتایا کہ اگر کھانا کھائیں اور  جم جائیں تو  اچھا نظر آیا جا سکتا ہےاور اتنے سال کے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکاکہنا تھا کہ انہیں پہلے کی نسبت تھوڑی عقل ، عاجزی اور تھوڑا تحمل آ گیا ہے  ۔

ماضی میں کیے گئے بہت سے فیصلوں سے لگتا ہے کے وہ غلط تھے۔اداکاری میں آنے سے متعلق بتاتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ یہ حادثاتی تھا اور ساجد حسن نے زبردستی انہیں ایک ڈرامے  میں کاسٹ کر لیا تھا ۔

مزیدخبریں