لاہور : پاکستان سپرلیگ کے 17 ویں میچ میں ملتان سلطانز کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے اور لاہور قلندرز نے ملتان سلطانزکو 52 رنز سے ہرا دیا ہے۔ ملتان سلطانز کی یہ ٹورنامنٹ میں پہلی شکست ہے۔
پی ایس ایل کے 17 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو فتح کے لیے 183 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
قذافی سٹیدیم لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 182 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 130 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔
لاہور قلندرز کی طرف سے فخر زمان نے 60 ، کامران غلام نے 42، محمد حفیظ نے 41 اور فل سالٹ نے 25 رنز کی اننگز کھیلی ۔
لاہور قلندرز کے باؤلرز نے نپی تلی باؤلنگ کی اور شروع سے ہی ملتان سلطانز کے بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے نہیں دیا ۔ملتان سلطانز کی یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی رہیں اور تما م کھلاڑی رنز پر پویلین لوٹ گئے۔
واضح رہے کہ ملتان سلطانز کی پاکستان سپر لیگ سیون میں یہ پہلی شکست ہے۔ ملتان سلطانز نے اپنے پہلے 6 میچز میں فتح حاصل کی ہے۔ اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر 12 پوائنٹس کے ساتھ ملتان سلطانز پہلے اور 8 پوائنٹس کےساتھ لاہور قلندرز کا دوسرا نمبر ہے۔