عامر لیاقت حسین نے تیسری شادی کیوں کی ؟وجہ خود ہی بتا دی ،اہم حقائق سے پردہ بھی اُٹھا دیا

11:04 PM, 11 Feb, 2022

لاہور:عامر لیاقت حسین   نے اپنی تیسری شادی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تیسری شادی رسول ﷺ  کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے کی تھی ،کم عمر لڑکی سے شادی کے سوال پر عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ آپ ﷺ  نے  حضرت عائشہ ؓ    سے بھی اس وقت شادی کی تھی جب وہ انتہائی کم عمر تھیں ،میں نے  سنت پر عمل کیا ،مجھے چھوٹی عمر کی لڑکی سے شادی کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ۔

عامر لیاقت حسین نے  نیو نیوز کے پروگرام لائیو ود نصر اللہ ملک میں اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا انہوں نے اپنی تیسری اہلیہ کو نکا ح سے قبل تک نہیں دیکھا تھا ،انہوں نے کہا وہ ایک محفل میلاد کے سلسلے میں لودھراں گئے تھے جہاں پیر سجاد سے ان کی ملاقات ہوئی اور وہیں اس رشتہ کی بات طے ہوئی ۔

ڈاکٹرعامرلیاقت نے کہا لوگ شادی کو ایک مسئلہ بنالیتے ہیں،تینوں مرتبہ دین کی وجہ سے لڑکیوں سے شادیاں کیں ،سادات میں اس لیے شادی کی کہ ان کے پاس دین بھی ہوگا،انہوں نے کہا شادیوں کی ناکامی  میں ہوسکتاہے مجھ سے ناکامی ہوئی ہو،دانیہ سے میری اس سے پہلے کوئی  ملاقات نہیں ہوئی  تھی ۔

ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا کہ دانیہ مجھے عالم آن لائن  کے زمانے سے پسند کرتی تھیں ،وہ چھوٹی عمر کی ہیں اور ان کی خواہشات بھی چھوٹی چھوٹی ہیں ،آج بھی فرمائش کرتی ہیں کہ مجھے گیم لا کر  دیں .

انہوں نے کہا اسلام میں کم عمر لڑکی سے شادی کرنے میں کوئی  عارنہیں،کم عمر کی لڑکی کو  انسان سکھا سکتاہے ،اس کی تربیت کرسکتاہے .

https://twitter.com/NeoNewsUR/status/1492205731713536001?s=20&t=8kqKCs-WSn4dkHXW7gsReQ

دانیہ کے گھروالوں کی جانب سے شادی کیلئے کوئی شرائط نہیں تھیں۔

مزیدخبریں