لاہور:عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری شادی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تیسری شادی رسول ﷺ کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے کی تھی ،کم عمر لڑکی سے شادی کے سوال پر عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ آپ ﷺ نے حضرت عائشہ ؓ سے بھی اس وقت شادی کی تھی جب وہ انتہائی کم عمر تھیں ،میں نے سنت پر عمل کیا ،مجھے چھوٹی عمر کی لڑکی سے شادی کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ۔
عامر لیاقت حسین نے نیو نیوز کے پروگرام لائیو ود نصر اللہ ملک میں اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا انہوں نے اپنی تیسری اہلیہ کو نکا ح سے قبل تک نہیں دیکھا تھا ،انہوں نے کہا وہ ایک محفل میلاد کے سلسلے میں لودھراں گئے تھے جہاں پیر سجاد سے ان کی ملاقات ہوئی اور وہیں اس رشتہ کی بات طے ہوئی ۔
عامر لیاقت نے کیا اعتراف کر لیا؟#NeoNewsHD #NeoVideos #NeoPrograms @nasrullahmalik1 #amirliaquat pic.twitter.com/hlZ9YBjqSY
— Neo News (@NeoNewsUR) February 11, 2022
ڈاکٹرعامرلیاقت نے کہا لوگ شادی کو ایک مسئلہ بنالیتے ہیں،تینوں مرتبہ دین کی وجہ سے لڑکیوں سے شادیاں کیں ،سادات میں اس لیے شادی کی کہ ان کے پاس دین بھی ہوگا،انہوں نے کہا شادیوں کی ناکامی میں ہوسکتاہے مجھ سے ناکامی ہوئی ہو،دانیہ سے میری اس سے پہلے کوئی ملاقات نہیں ہوئی تھی ۔
دانیہ عامر نے آتے ہی عامر لیاقت سے کیا فرمائش کی؟#NeoNewsHD #NeoVideos #NeoPrograms @nasrullahmalik1 #amirliaquat pic.twitter.com/6qgJpTADKm
— Neo News (@NeoNewsUR) February 11, 2022
ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا کہ دانیہ مجھے عالم آن لائن کے زمانے سے پسند کرتی تھیں ،وہ چھوٹی عمر کی ہیں اور ان کی خواہشات بھی چھوٹی چھوٹی ہیں ،آج بھی فرمائش کرتی ہیں کہ مجھے گیم لا کر دیں .
چھوٹی عمر کی لڑکی کیساتھ شادی کا کیا فائدہ ہے؟عامر لیاقت نے بتا دیا#NeoNewsHD #NeoVideos #NeoPrograms #amirliaquat @nasrullahmalik1 pic.twitter.com/JjmJYYXIcW
— Neo News (@NeoNewsUR) February 11, 2022
انہوں نے کہا اسلام میں کم عمر لڑکی سے شادی کرنے میں کوئی عارنہیں،کم عمر کی لڑکی کو انسان سکھا سکتاہے ،اس کی تربیت کرسکتاہے .
دانیہ عامر کیساتھ شادی کی وجہ کیا بنی؟عامر لیاقت نے انکشاف کر دیا #NeoNewsHD #NeoVideos #NeoPrograms @nasrullahmalik1 #amirliaquat pic.twitter.com/6PASwzbdwW
— Neo News (@NeoNewsUR) February 11, 2022
دانیہ کے گھروالوں کی جانب سے شادی کیلئے کوئی شرائط نہیں تھیں۔
دوسری شادی کے خواہشمند افراد کو کیا کرنا چاہیئے؟عامر لیاقت کاشاندار مشورہ#NeoNewsHD #NeoVideos #NeoPrograms #amirliaquat @AamirLiaquat pic.twitter.com/9kcLz92Bep
— Neo News (@NeoNewsUR) February 11, 2022