اپوزیشن عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کیلئے متفق ہے: بلاول 

10:47 PM, 11 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے حوالے سے متفق ہیں۔ 

پی ڈی ایم کی طرف سے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے اعلان کے بعد اپنے ٹویٹ میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  یہ جمہوریت کی فتح ہے کہ اپوزیشن کی زیادہ تر سیاسی جماعتیں اب حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے حوالے سے متفق ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عوام کا اعتماد کھوچکے ہیں اور وقت آگیا ہے کہ وہ پارلیمان کا اعتماد بھی کھودیں۔ 

مزیدخبریں