اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے حوالے سے متفق ہیں۔
پی ڈی ایم کی طرف سے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے اعلان کے بعد اپنے ٹویٹ میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ جمہوریت کی فتح ہے کہ اپوزیشن کی زیادہ تر سیاسی جماعتیں اب حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے حوالے سے متفق ہیں۔
It is a victory for democracy that most opposition parties now agree to bring a no-confidence motion against the government. The PM has lost the confidence of the people, it is about time he lost the confidence of Parliament .
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) February 11, 2022
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عوام کا اعتماد کھوچکے ہیں اور وقت آگیا ہے کہ وہ پارلیمان کا اعتماد بھی کھودیں۔