امریکی صدر بائیڈن کا افغانستان کیلئےخوش آئند فیصلہ 

10:14 PM, 11 Feb, 2022


واشنگٹن:امریکا نے افغانستان کے7 ارب ڈالر کے  منجمد اثاثے  نائن - الیون  کے متا ثرین اور افغانستان میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ 

امریکی صدر جوبائیڈن نے افغانستان کے اثا ثے تقسیم کرنے کے ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کر دیے ہیں، اس  فیصلے کے بعد افغانستان کے 3 ارب 50 کروڑ   ڈالر نائن الیون کے متاثرہ خاندانوں میں تقسیم ہوں گے، باقی  ساڑھےتین ارب ڈالرافغانستان میں انسانی امداد کی مد میں خرچ ہوں گے۔

امریکی انتظامیہ کے مطابق یہ رقم مختلف تنظیموں کے ذریعے افغانستان کو  دی جائے گی ، دوسری جانب  امارت اسلامی کے سیاسی ترجما  ن  محمد نعیم کا کہنا ہے کہ ،امریکا کی نائن الیون متاثرین میں افغان عوام کی رقم تقسیم کرنا چوری ہے۔

اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ 3.5 ارب ڈالر کی رقم افغانستان میں انسانی امداد کے لیے استعمال کی جائے گی،اس رقم کو خرچ کرنے کیلئے آئندہ ماہ سے ٹرسٹ فنڈ قائم کیا جائےجو اس پورے پرو سیس کی نگرانی کرے گا ۔

امریکی حکام نے مزید کہا کہ منصوبے کا مقصد افغان عوام کو فائدہ پہنچانا ہے۔ حکام کے مطابق اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ منجمد افغان فنڈز کے منصوبوں پر بات چیت کی۔ 

مزیدخبریں