افغانستان مسجد میں دھماکہ ،متعدد افرادزخمی

07:29 PM, 11 Feb, 2022

کابل :افغانستان کے صوبہ بادغیس کی مسجد  میں دھماکے کے نتیجے میں ایک  شخص  جاں بحق  اور15  زخمی ہو گئے ۔ 

افغانستان کے صوبہ بادغیس کی مسجد میں اس وقت دھماکہ ہوا جب نمازجمعہ ادا کرنے کے بعد نمازی مسجد سے باہر نکل رہے تھے ،ابھی تک حملے کی کسی گروپ نے ذمہ دار ی قبول نہیں کی ۔

دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اردگرد عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ،ہر طرف افرا تفری مچ گئی ،دھماکے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سر چ آپریشن شروع کرد یا ۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق اب تک ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی کوئی اطلاع ہے ،دھماکے کے نتیجے میں 15 سے زائد  افراد زخمی ہو گئے ۔

مزیدخبریں