میری وزارت کو ٹاپ 10 میں کیوں شامل نہیں کیا ،شاہ محمود کا وزیر اعظم کو خط

Shah Mahmood Qureshi, FO, UNO, Security Council


ملتان :شاہ محمود قریشی نے اپنی وزارت سے متعلق کارکردگی پر 11واں نمبر دینے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا ،شاہ محمود قریشی نے اپنے خط میں لکھا کہ وزارت خارجہ کو ٹاپ 10 وزارتوں میں شامل کیوں نہیں کیا ؟

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزارتوں کی کارکردگی جانچنے کے طریقہ کارپر سوالات اٹھا تے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ کو 11واں نمبر کیوں دیا ہے ،ان کی وزارت کو ٹاپ 10 وزارتوں میں کیوں شامل نہیں کیا گیا ،شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اسٹبلشمنٹ شہزاد ارباب کو خط لکھ دیا۔

خط کے متن میں کہا گیا کہ پرفارمنس ایگریمنٹ کی پہلی سہ ماہی میں وزارت خارجہ نے 26  میں سے 22 اہداف حاصل کیے،30 فیصد کارکردگی جائزہ سے متعلق کوئی تحریری گائیڈ لائنز نہیں دی گئیں، وزارت خارجہ کی یہ گریڈنگ ریویوکمیٹی کےطریقہ کارپرسوالات اٹھاتی ہے،خط کے متن میں مزید لکھا گیا کہ  دوسری سہ ماہی میں 24 میں سے 18 اہداف کامیابی سے حاصل کیے،وزارت خارجہ نے یقینی بنایا کہ ریویو پیریڈ کے دوران کوئی معاملہ زیرالتواء نہ رہے۔

وزیر خارجہ کی طرف سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ مصروف شیڈول کے باوجود  اس دوران وزارت خارجہ نےاعلیٰ سطح کی سرگرمیاں بھی کیں، اس کے علاوہ وزارت خارجہ کے کاموں پر کسی تشویش کا کوئی اظہار نہیں کیا گیا،وزارت خارجہ کی کارکردگی سے متعلق کوئی تحریری گائیڈ لائنز تک نہیں دی گئیں ،انہوں نے کہا بتایا جائے کہ ان کی وزارت کو 11واں نمبر کیوں دیا گیا ۔

مصنف کے بارے میں