خاصہ دار اور لیویز اہلکاروں کی تربیت کا آخری مرحلہ مکمل 

05:52 PM, 11 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی : پاکستان آرمی اور ایف سی کی طرف سے خاصہ دار اور لیویز کے سابق اہلکاروں کی تربیت کا چوتھا اور آخری مرحلہ حال ہی میں قبائلی اضلاع باجوڑ، مہمند اور خیبر میں  مکمل  ہوگیا۔یہ افراد اب خیبرپختونخوا کی باقاعدہ پولیس فورس کا حصہ بنیں گے۔

ترجمان آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں بتایا کہ  یہ پروگرام حکومتی پالیسی کا حصہ تھا جس کے تحت نئے ضم شدہ اضلاع کے سابق خاصہ دار اور لیویز کے 20,000 اہلکاروں کو پاک فوج اور ایف سی کی نگرانی میں تربیت دی گئی۔ 

تربیت مختلف شعبوں میں منعقد کی گئی جس میں مختلف ہتھیاروں کا استعمال، بارودی سرنگوں اور آئی ای ڈی کا پتہ لگانے کے طریقے، پبلک ڈیلنگ، پولیسنگ، سرچ آپریشنز، انسداد دہشت گردی آپریشنز اور جسمانی فٹنس شامل ہیں۔

چوتھے ٹریننگ سائیکل کے آخری بیچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ حال ہی میں ضلع باجوڑ میں منعقد ہوئی۔ میجر جنرل عادل یامین، انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور نارتھ، خیبر پختونخوا اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ پریڈ میں اہلکاروں کے اہل خانہ اور اعلیٰ سول اور فوجی حکام نے شرکت کی۔

مزیدخبریں