تحریک طالبان پاکستان کے بعد تحریک طالبان انڈیا بھی لانچ ،اصل کہانی ہے کیا ؟

TTI,TTP Kharasani, Pakistan TTP

نئی دہلی :پاکستان کے بعد بھارت میں تحریک طالبان انڈیا کے نا م سے ایک نئی جماعت کا وجود سامنے آگیا ،ٹی ٹی آئی نے نامعلوم مقام پر ایک میٹنگ کے بعد ٹویٹر پیغام میں بھارت میں کاروائیاں شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے ٹی ٹی آئی "را"  کا ایک نیا پروجیکٹ ہے جس کے ذریعے مودی حکومت کو دباؤ سے نکالنے کا پروگرام بنایا گیا ہے ،بھارت میں مسلمانوں کے نقاب پر پابندی کے معاملے پر بڑھتے ہوئے احتجاج اور اس میں شامل ہونے والی بین الاقوامی آوازوں نے مودی حکومت کی اقلیت مخالف فاشسٹ پالیسیوں کو بے نقاب کرنا شروع کر دیا ہے ،،۔ عین اسی وقت بھارت میں ٹی ٹی آئی کے قیام کا اعلان بھی سامنے آ گیا ۔

واضح رہے اس سے پہلے تحریک طالبان پاکستان کو بھی"را"نے ہی منظم کیا  اور اس کی بھرپور مالی ، عسکری اور  فنی امداد کی ،"را"  نے ٹی ٹی آئی کو منظم کر کے لانچ کیا  ہے تاکہ  ریاستی دہشت گردانہ کاروائیوں کو کور مل سکے۔

اس وقت  بھی ٹوئٹر پر دو ٹی ٹی آئی کے اکائونٹ چل رہے ہیں لیکن ابھی اس کی تصدیق کرنا قبل از وقت ہے کہ کونسا اکائونٹ اصل ہے یا فیک ،ان دونوں اکائونٹس پر بھارت کیخلاف مختلف بیانات آ رہے ہیں اور بھارت میں مسلمانوں کیخلاف ہونے والے مظالم کی ویڈیوز بھی شیئر کی جا رہی ہیں ۔