پاکستان میں61 فیصد پانی پینے کے لئے  غیرمحفوظ  قرار

پاکستان میں61 فیصد پانی پینے کے لئے  غیرمحفوظ  قرار

اسلام آباد: پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں61 فیصد پانی پینے کے لئے  غیرمحفوظ  ہے۔


سینیٹ اجلاس میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز نے انکشاف کیا ہے  کہ پاکستان کے تین شہروں میں پانی 100 فیصد پینے کیلئے غیرمحفوظ ہے۔

میرپورخاص، شہید بےنظیرآباد اورگلگت بلتستان کا پانی غیرمحفوظ ہے ۔ کراچی میں 93 فیصد پانی پینے کیلئے غیرمحفوظ ہے ۔  بدین میں 92 اورحیدرآباد میں80 غیرمحفوظ  ہے۔ ملتان میں 94  ، سرگودھا 83 مظفرآباد میں 70 اورفیصل آباد میں 59 فیصد پانی  پینے کے قابل نہیں ہے ۔  جبکہ لاہور کے پانی کے نمونے 31 فیصد  غیرمحفوظ  پائے گئے۔

مصنف کے بارے میں