نیو جرسی: معروف دوا ساز کمپنی جانسن اینڈ جانسن کی جانب سے کورونا ویکیسن کی تیاری کا عمل روکے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
رپورٹ میں انکشاف سامنے آیا ہے کہ جانسن اینڈ جانسن نے کورونا ویکسین کی تیاری کے عمل کو عارضی طور پر بند کیا ہے، دوا ساز کمپنی کے فیصلے سے کورونا کیخلاف ویکسین کی دستیابی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
کمپنی کی جانب سے ویکیسن کی تیاری کا عمل عارضی طور پر روکا گیا ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ ویکیسن کی تیاری کا عمل رکنے سے ویکسین کی عدم دستیابی کے مسائل پیدا ہونگے۔کمپنی کے قریبی ذرائع کے مطابق پیدوار رکنے سے کئی سو ملین خوراکوں میں کمی ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ امریکا میں اس وقت جانسن اینڈ جانسن ویکسین کی صرف ایک خوراک استعمال کرنے کی منظوری دی گئی ہے ۔ تاہم کمپنی کا دعوی ٰ ہے کہ ویکسین کی 2 خوراکیں غیر معمولی حد تک مؤثر ثابت ہوسکتی ہیں .