پی ایس ایل 7، لاہور قلندرز اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز میں آج جوڑ پڑے گا

10:03 AM, 11 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیون کے دوسرے راونڈ میں آج کے میچ میں لاہور قلندرز اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کے درمیان جوڑ پڑے گا۔ 

قذافی اسٹیڈیم میں ہوم ٹیم لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کا ٹاکرا شام 7:30 بجے ہو گا۔ رضوان سلطانز کی شان ہوں گے تو فخز زمان قلندرز کا مان بڑھائیں گے۔ زندہ دلان لاہور نے شاہین آفریدی، حارث رؤف اور راشد خان سے وننگ پرفارمنس کی امید لگا لی ہے۔ 

دوسری طرف رضوان الیون کے سٹارز شان مسعود، ٹم ڈیوڈ اور خوشدل شاہ بھی لاہور کو ہرانے کے لیے تیار ہیں۔

آخری پانچ مقابلوں میں قلندرز کو سلطانز پر برتری حاصل ہے تاہم سیزن سیون کے پہلے راؤنڈ میں لاہور کے خلاف جیت کے بعد ملتان کا مورال ہائی ہے جبکہ کرکٹ دیوانوں کو شاہین اور رضوان میں ایک اور تگڑے مقابلے کا بے صبری سے انتظار ہے۔

مزیدخبریں