پیرس: ایچ آئی وی وائرس کی مشترکہ دریافت کرنے والے فرانسیسی سائنسدان لک مونٹا گنیئر 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی سائنسدان پیرس کے مضافاتی علاقے میں اسپتال میں زیر علاج تھے۔ لک مونٹاگنیئر کا انتقال منگل کو پیرس کے وسطی علاقے میں ہوا۔
ان کی لیبارٹری میں 1983ء میں ایک ایسا وائرس دریافت کرنے پر عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کی تھی جس کے متعلق پہلے کوئی نہیں جانتا تھا۔
واضح رہے کہ مونٹاگنیئرکو 2008 میں ان کے ساتھی فرانکوئس کے ساتھ ایڈز کا سبب بننے والے ایچ آئی وی وائرس کی دریافت پرنوبیل انعام دیا گیا تھا۔لک مونٹاگنیئر کی کامیابی نے ایچ آئی وی ٹیسٹ اور اینٹی ریٹرو وائرل کی ادویات بنانے میں فائدہ فراہم کیا جو مہلک پیتھوجین کو دور رکھتی ہے۔