اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ روز کورونا مزید 39 افراد کی جان لے گیا جس کے بعد ملک میں اب تک عالمی وبا سے ہونیوالی اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 687ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 58 ہزار 77کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں 3ہزار498نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 77 ہزارسے تجاوز کر چکی ہے۔ملک میں مثبت کیسز کی شرح 6 عشاریہ 2 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
Statistics 11 Feb 22:
— NFRCC (@NFRCCofficial) February 11, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 58,077
Positive Cases: 3498
Positivity %: 6.02%
Deaths :39
Patients on Critical Care: 1663
این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے شکار ایک ہزار663مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو اس وقت آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔