مسلح افواج کے سربراہان کا دشمن کو بھر پور انداز میں جواب دینے کے عزم کا اظہار

09:38 PM, 11 Feb, 2021

راولپنڈی: مسلح افواج کے سربراہان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ خطرات سے نمٹنے اور دشمن کو کرارا جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں اور کسی بھی قسم کے خطرے کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ٓآئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی سربراہی میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، نیول چیف ایڈمرل امجد نیازی، ایئر مارشل مجاہد انور نے شرکت کی اور اس کے علاوہ وزرات دفاع، وزارت دفاعی پیداوار تینوں مسلح افواج کے دیگر سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔ 

اس اہم ترین اجلاس میں علاقائی جیو اسٹرٹیجک صورتحال ، پیشہ وارانہ امور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا  جبکہ عالمی وبا سے بچاو میں این سی او سی کے کردار کو سراہا گیا۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کے مسئلہ کے سیاسی و سفارتی حل کیلئے کوششیں جاری رکھی جائیں گے۔ 

اجلاس میں اس عزم کا اظہار بھی کیا گیا کہ ملک کو لاحق خطرات سے نمٹنے کیلئے مسلح افواج تیاری ہیں اور انسداد دہشت گردی کی روک تھام میں ملک کی سیکیورٹی ایجنسیوں کا کردار قابل تعریف ہے۔ 

مزیدخبریں