بھارتی اداکارہ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

04:41 PM, 11 Feb, 2021

ممبئی ،بھارتی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ انیتا حسن نندانی کے ہاں رواں ہفتے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام اسٹوری پر اداکارہ کے شوہر روہت  ریڈی کی جانب سے بچے کا ہاتھ پکڑے ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں نوزائیدہ کو والد کی انگلی تھامے دیکھا جاسکتا ہے۔اداکارہ کے شوہر کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں بچے کا چہرہ نہیں دکھائی دے رہا۔    

 واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ انیتا نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی ، جس میں انھوں نے فیملی کے آغاز کے لئے ‘بالکل تیار’ ہونے سے متعلق انکشاف کیا تھا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ "سچ میں ، یہ خدا کا منصوبہ تھا اور یہ بالکل صحیح وقت کی طرح محسوس ہوتا ہے ۔ 

مزیدخبریں