فلم "گجنی " کے کردار کے لئے تین روز تک عامر خان کے گھر میں رہا ، ہمایوں سعید

04:29 PM, 11 Feb, 2021

کراچی ، معروف اداکار ہمایوں سعید فلم " گجنی " میں کردار کے لئے 3 روز عامر خان کے گھر رہے ۔ 

اداکار ہمایوں سعید نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں انکشاف کیا کہ  کئی سال قبل بھارت کے دورے کے دوران اداکارعامر خان کے گھر میں ٹھہرا ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بالی وڈ کی سپرہٹ  فلم گجنی کے ایک کردار کے لیے بھارت گئے تھے۔  وہ 3 دن عامر خان کے گھر  میں رہے انہیں دیکھ کر  عامر خان نے کہا کہ آپ اس کردار کے لئے کافی گڈلوکنگ ہیں ۔ 

انہوں نے بتایا کہ میری عامر خان سے دو مرتبہ ملاقات ہوئی انہوں نے مجھے بہت سے دیسی کھانے اور پکوان پیش کئے ۔  
گفتگو کے دوران ہمایوں سعید نے مزید انکشاف کیا کہ ان کے بالی وڈ اداکار رشی کپور کے ساتھ بھی دوستانہ تعلقات تھے اور انہیں جوانی پھر نہیں آنی 2 میں کاسٹ کرنے کے خواہشمند تھے۔

اداکار نے مزید بتایا کہ رشی کپور کے انتقال سے کچھ روز قبل ہی انھوں نے بالی وڈ اداکار کی صحت کے حوالے سے ان سے بات کی تھی۔

ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ سال  2005 میں زی ایوارڈز  میں بالی وڈ اسٹارز  شاہ رخ خان اور پریتی زنٹا اور پاکستانی اداکارہ ریما خان کے ساتھ رقص کے وقت وہ بہت پرجوش تھے لیکن  گھبرایا ہوا بھی تھا کیونکہ وہ اس کے لیے تیار نہیں تھے۔انہوں نے کہا کہ  ہم زی ایوارڈز کی تقریب سے ایک رات پہلے ہی پہنچے تھے اور فورا ہمیں وہاں لے جایا گیا جہاں ریہرسل چل رہی تھیں۔وہاں  میری شاہ رخ خان سےملاقات ہوئی لیکن  کوئی ریہرسل نہیں ہو سکی تھی، اگلے دن  شو سے ایک گھنٹہ پہلے ہم پہنچے اور صرف اسٹیپ سیکھے اور پرفارم کیا۔
 

مزیدخبریں