پاکستان کا کروز میزائل ''بابر ون اے'' کا کامیاب تجربہ

02:35 PM, 11 Feb, 2021

راولپنڈی: پاکستان نے ایک بار پھر دشمن کے دل میں دھاک بٹھاتے ہوئے کروز میزائل ''بابر ون اے'' کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقام عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کروز میزائل بابر ون اے 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ اس میزائل کی خاص بات یہ ہے کہ اس سے سمندر اور زمین پر بھی ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

پاکستان نے شاہین تھری بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ صدر مملکت، وزیراعظم اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے کامیاب تجربہ پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے

خیال رہے کہ اس سے قبل پاک فوج نے 2450 کلومیٹر تک مار کرنے والے شاہین تھری بلیسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔ اس میزائل سے بحیرہ عرب میں ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

مزیدخبریں