مشہور ٹک ٹاک سٹار نے خود کشی کرلی، والدین غم سے نڈھال

01:03 PM, 11 Feb, 2021

لاس اینجلس: مشہور ٹک ٹاک سٹار ڈزاریہ شیفر نے خود کشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے۔ ٹک ٹاک سٹار کے والدین کا کہنا ہے کہ اپنی اولاد کو دفن کرنا ہمارے لئے بہت تلخ ہے۔ ہم نے زندگی بھر کبھی اس سانحے کا نہیں سوچا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بظاہر یہی لگتا ہے کہ ا ٹک ٹاک سٹار ڈزاریہ شیفر کا اپنے اہلخانہ سے کسی معاملے پر جھگڑا ہوا تھا کیونکہ انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اپنی آخری پوسٹ میں لکھا تھا کہ مجھے اس بات کا اندازہ ہے کہ میری وجہ سے آپ کو پریشانی لاحق ہے۔ اس کے بعد انہوں نے ڈانس کیا اور خود کشی کرلی

خیال رہے کہ ٹک ٹاک سٹار ڈزاریہ شیفر ٹک ٹاک پر’دیی‘ کے نام سے مشہور تھیں۔ انہوں نے ویڈیو سٹریمنگ ایپ ٹک ٹاک پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی اور خود کشی کر لی۔ ان کی عمر ابھی صرف 18 برس کی تھی۔ ان کے ساڑھے دس لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔

ٹک ٹاک سٹار ڈزاریہ شیفر نے اپنی جان لینے سے قبل ٹک ٹاک پر جو ویڈیو شیئر کی ہے اس میں وہ ایک گانے پر ڈانس کر رہی ہیں اور بظاہر مطمئن نظر آ رہی ہیں۔

ٹک ٹاک سٹار ڈزاریہ شیفر کے والدین نے میڈیا کو سانحے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حقیقت ہے کہ ان کی بیٹی نے خود موت کو گلے لگا لیا ہے۔ اس نے پنکھے سے لٹک کر اپنی جان دی۔

مزیدخبریں