لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی انتظامیہ نے شائقین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے چھٹے ایڈیشن کی آن لائن ٹکٹوں کی بکنگ شروع کر دی ہے۔
کرکٹ شائقین اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آن لائن ٹکٹوں کی خریداری میں بہت دلچسپی لے رہے ہیں۔
خیال رہے کہ عالمی وبا کے پیش نظر شہر قائد میں منعقد ہونے والے میچوں کیلئے 7 ہزار 500 کرکٹ شائقین کو گراؤنڈ کے اندر میچ دیکھنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ لاہور کے شہریوں کیلئے صرف پانچ ہزار 500 ٹکٹس رکھے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا ایونٹ رواں ماہ کی 20 تاریخ سے کراچی سے شروع ہوگا۔
پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا پہلا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز کے درمیان ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ایس او پیز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اور وفاقی وزارت صحت کو بھیج دیئے گئے ہیں۔