نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے دہشتگردی کے فروغ میں ملوث بھارتی ایجنسیوں کیخلاف کارروائی شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یو این سیکیورٹی کونسل میں بھارت کا بیان پاکستان کیخلاف پروپیگنڈے میں ناکامی پر پریشانی کا عکاس اور افغان امن عمل بگاڑنے والے بھارتی کردار کا واضح مظہر ہے۔
منیر اکرم کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کونسل کو بھارت کو انٹرا افغان مذاکرات کو ڈی ریل کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔ یو این کمیٹی سے مطالبہ ہے کہ وہ دہشتگردی کے فروغ میں ملوث بھارتی ایجنسیوں کیخلاف کارروائی شروع کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے کالعدم تنظیموں کی مالی معاونت کے ناقابل تردید ثبوت فراہم کیے۔ بھارت دہشتگرد گروپوں کی سپورٹ سے افغان تنازع کو طول دینا چاہتا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں منیر اکرم کی جانب کی جانب سے زور دیا گیا تھا کہ اقوام متحدہ عالمی وبا سے پیدا ہونے والی بحرانی کیفیت سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے۔