مینیجنگ ڈائریکٹر نئی بات نیونیوز اور سپریئر گروپ چوہدری عبدالخالق کا پارلیمنٹ ہاوس کا دورہ، سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات

09:58 PM, 11 Feb, 2020

اسلام آباد ( نئی بات رپورٹ ) مینیجنگ ڈائریکٹر نئی بات نیونیوز اور سپریئر گروپ چوہدری عبدالخالق نے پارلیمنٹ ہاﺅس کے دورہ کے موقع پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے بھی خصوصی ملاقات کی ۔

پارلیمنٹ ہاوس میں اپنے چیمبر میں ایم ڈی روزنامہ نئی بات و نیونیوز و  سپیریئر گروپ چوہدری عبدالخالق ایگزیکٹو ڈائریکٹر نصراللہ ملک بیورو چیف جاوید بلوچ اور سینئر پارلیمانی رپورٹر نیو نیوز و نئی بات علی شیر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سپیکر اسد قیصر کا کہنا تھا وہ سپیکر اپنی جگہ ہیں مگر آج بھی بطور استاد اپنا کردار اس سے کہیں بڑا سمجھتے ہیں، عہدے آنے جانے والی چیز ہے مگر استاد معاشرے کا وہ کردار ہے جو نسل نو کا مستقبل سنوارتا ہے۔

مزیدخبریں