مینیجنگ ڈائریکٹر نئی بات نیونیوز اور سپریئر گروپ چوہدری عبدالخالق کا پارلیمنٹ ہاﺅس کا دورہ، چیئرمین سینٹ کے تعریفی کلمات

مینیجنگ ڈائریکٹر نئی بات نیونیوز اور سپریئر گروپ چوہدری عبدالخالق کا پارلیمنٹ ہاﺅس کا دورہ، چیئرمین سینٹ کے تعریفی کلمات

اسلام آباد ( نئی بات رپورٹ ) مینیجنگ ڈائریکٹر نئی بات نیونیوز اور سپریئر گروپ چوہدری عبدالخالق نے پارلیمنٹ ہاﺅس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سینٹ اجلاس کی کاروائی براہ راست دیکھی ،اس موقع پر چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی طرف سے خوش آمدیدکے الفاظ پر ارکان سینٹ نے ڈیسک بجا کر استقبال کیا ۔


تفصیلات کے مطابق مینیجنگ ڈائریکٹر نئی بات نیونیوز اور سپریئر گروپ چوہدری عبدالخالق نے پارلیمنٹ ہاﺅس کا دورہ کیا اس دوران ایگزیکٹو ڈائریکٹر نئی بات و نیو نیوز نصر اللہ ملک ،بیورو چیف جاوید بلوچ ،سینئر پارلیمانی رپورٹر علی شیر ان کے ہمراہ تھے۔

ایم ڈی نیونیوز اور نئی بات چوہدری عبدالخالق اور نصر اللہ ملک چیئرمین سینٹ کے مہمانوں کے لئے مخصوص وی آئی پی گیلری میں ایوان دیکھنے کے لئے پہنچے تو چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے سینٹ ایوان میں استقبالی الفاظ کہے اور کہا ایم ڈی نئی بات و نیو نیوز چوہدری عبدالخالق اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر نصر اللہ ملک کو خوش آمدید کہتے ہیں اس پر ایوان میں ارکان نے ڈیسک بجا کر معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ چوہدری عبدالخالق کو قومی اسمبلی اور سینٹ کی پارلیمانی میوزیم دکھائے گئے۔