آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری،بابر اعظم کا حیران کن نمبر

05:37 PM, 11 Feb, 2020

دبئی: انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کی تازہ رینکنگ جاری کر دی، بیٹنگ میں بابر اعظم ترقی کر کے پانچویں نمبر پر آ گئے۔راولپنڈی ٹیسٹ میں بنگلادیش کے خلاف جیت اور سیریز میں ایک صفر کی برتری کا پاکستان کو انعام مل گیا۔


ٹیم کی ساتویں پوزیشن برقرار لیکن ریٹنگ پوائنٹ بہتر ہوئے، کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی پر بھی درجہ بندی بہتر ہوئی۔ اسد شفیق ترقی کر کے 18 ویں نمبر کے بیٹسمین بن گئے۔کپتان اظہر علی 27 ویں نمبر پر براجمان جبکہ اوپنر شان مسعود کی بھی ترقی ہوئی۔ بولنگ کی بات کریں تو ریکارڈ ہیٹ ٹرک میکر نسیم شاہ ترقی کر کے 52 ویں نمبر پر آ گئے۔


یاسر شاہ کی 23 ویں پوزیشن برقرار جبکہ شاہین آفریدی ترقی کر کے 32 نمبر پر آ گئے۔ محمد عباس کے ٹاپ ٹین میں آنے کے لیے فاصلہ کم ہو گیا، انہیں 14 واں نمبر مل گیا ہے۔

مزیدخبریں