فیصل آباد: فیصل آباد میں سرگودھا روڈ پر ٹیکسٹائل ملز کا بوائلر پھٹنے سے 3 مزدور جاں بحق جبکہ 15 سے زائد زخمی ہو گئے۔فیصل آباد کے علاقے سرگودھا روڈ پر واقع سمانہ پُل کے قریب ٹیکسٹائل ملز کا بوائلر پھٹ گیا۔ بوائلر پھٹنے سے 3 مزدور جھلس کر موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 15 سے زائد افراد کو شدید زخمی حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
بوائلر پھٹنے سے ملز کی عمارت بھی زمین بوس ہو گئی۔ چھت کے ملبے تلے دب کر متعدد افراد لاپتہ بھی ہو گئے جن کی تلاش کیلئے ریسکیو کی جانب سے سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔ ریسکیو کے مطابق بوائلر گیس کا پریشر زیادہ ہونے کے باعث پھٹا جس سے ناخوشگوار واقع پیش آیا۔