لاہور سفاری چڑیا گھر کا شیر اور چیتے کی بچوں کی نیلامی کا فیصلہ

07:56 PM, 11 Feb, 2019

لاہور : لاہور کے سفاری چڑیا گھر نے جگہ کی کمی کی وجہ سے اور شیر اور چیتے کے بچوں کی نیلامی کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد نجی سطح پر اس نایاب نسل کی پرورش کو یقینی بنانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے سفاری چڑیا گھر نے جگہ اور فنڈز کی کمی کی وجہ سے شیر اور چیتے کے 70 سے زائد بچوں کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، لاہور سفاری چڑیا گھر کی انتظامیہ نے بتایا کہ اس اقدام کے متعلق حتمی فیصلہ چڑیا گھر کے اعلیٰ حکام کریں گے ۔

شیر اور چیتے کے بچوں کی نیلامی سے ایک تو لوکل سطح پر ان کی نسلی افزائش کو ممکن بنا کر مستقبل کے خطرات کو ٹالا جا سکتا ہے اور دوسری طرف سفاری چڑیا گھر کے فنڈز میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا ۔

انھوں نے بتایا کہ شیر کے ایک صحت مند بچے کی قیمت چھ لاکھ کے قریب ہے جبکہ ان کی خوراک اور ادویات کا سالانہ خرچہ بھی سات سے آٹھ لاکھ کے قریب ہے۔

مزیدخبریں