دبئی : تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستانی ویمن نے ویسٹ انڈیز ویمن کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز دو ایک سے جیت لی .160رنز کا ہدف گرین شرٹس نے چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا .
تفصیلات کے مطابق تیدرے ون ڈے میچ میں ونڈیز ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 159 رنز پر آل آوٹ ہو گئی ۔ونڈیز ویمن ٹیم کی جانب سے سٹیفنی ٹیلر نے 52 ، ڈوٹن نے 28 ، کمبلی نے 26 جبکہ فلیچر نے 21 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہیں ۔پاکستان کی جانب سے نشرا سندھو اور ڈائنا بیگ نے 3، 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ کی دکھائی ۔
پاکستان ویمن ٹیم نے مقررہ ہدف 6 وکٹوں کے نقصان ہر حاصل کر لیا ، پاکستان کی جانب سے سدرہ امین 52 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہیں جبکہ ندا ڈار 26 اور جویریہ خان 24 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہیں۔
ونڈیز ویمن ٹیم کی جانب سے سیلمن اور سٹیفنی ٹیلر نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان ویمن ٹیم نے پہلی بار ویسٹ انڈیز کو ون ڈے سیریز میں شکست دی ہے۔