ممبئی : بالی ووڈ سٹار عالیہ بھٹ نے ہدایتکار کرن جوہر کی پتلی کہنے پر کنگنا رناوٹ کو کھری کھری سنا دیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے ہدایتکار کرن جوہر کی پتلی کہنے پر اداکارہ کنگنا رناوٹ کو کھری کھری سنا دیں ، اداکارہ نے کہا کہ میں بطور اداکارہ کنگنا رناوٹ کی بہت عزت کرتی ہوں۔
کنگنا نے جو میرے بارے میں بیان دیا ہے میں اس کو میڈیا میں ایشو نہیں بنانا چاہتی ہوں ، میں اس بیان کے متعلق خود ذاتی حیثیت میں بات کروں گی نہ میڈیا کی دکانداری کے لیے بیان دوں گی ۔
واضح رہے کہ کنگنا رناوٹ نے بیان دیا تھا کہ عالیہ بھٹ کی اپنی کوئی رائے نہیں ہے بلکہ یہ ہدایتکار کرن جوہر کے اشاروں پر بات کرتی ہے۔