پشاور: وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے لبنان کے وزیراعظم سعد حریری کے این آر او کے لیےکردار ادا کرنے کی خبروں کی تردید کر دی ۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ لبنانی وزیراعظم سعد الحریری کو بتا دیاہے کہ آپ نے پاکستان کا پہلا این آر او کروایا تھا لیکن اس مرتبہ ایسا نہیں ہوگا ، نہ کوئی ڈیل ہو گی اور نہ ہی ڈھیل ملے گی ۔ سعد حریری نے ہاتھ اٹھا لیے ہیں اور کہا کہ وہ آئندہ ایسانہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات گئے تھے جہاں ان کی لبنان کے وزیراعظم سعد حریری سے بھی ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد بعض حلقوں میں این آر او کے لیے سعد حریری کے کردار ادا کرنے کی خبریں زیرِ گردش تھیں۔ جس کو وفاقی وزیر خزانہ کی جانب سے مسترد کر دیا ہے۔