دبئی:آئی سی سی نے نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی کی رینکنگ میں واضح بہتری آئی اور وہ 76ویں سے 48ویں نمبرپرآگئے ، انہوں نے رینکنگ کو 26درجہ بہتربنایا ہے۔جنوبی افریقہ کےخلاف شاندارپرفارمنس کی بدولت عمادوسیم نے بھی پوزیشن بہتر بنائی ، وہ باﺅلرز کی فہرست میں نویں سے چوتھے نمبرپرآگئے،بیٹسمینوں میں پاکستان کے بابراعظم بدستورنمبرون پوزیشن پرموجودہیں۔
نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق پاکستان ٹیم 3 پوائنٹس کی تنزلی کے باوجود پہلی پوزیشن پر براجمان ہے البتہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی رینکنگ میں حیران کن بہتری آئی ہے۔
نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت کی رینکنگ میں دو درجہ تنزلی آئی اور 124 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم 4 پوائنٹس پا کر 118 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئی۔انگلش ٹیم 118 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، آسٹریلیا 117 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور نیوزی لینڈ کی ٹیم 4 درجے ترقی پاکر 116 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔
بلے بازوں کی فہرست میں پاکستان کے بابراعظم 885 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے کولن منرو دوسری، آسٹریلیا کے ایرون فنچ تیسری اور ویسٹ انڈیز کے ایون لیوس چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔
اوپننگ بلے باز فخر زمان ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں سے چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں اور آسٹریلیا کے گلین میکسویل ایک درجہ ترقی پا کر فخر زمان کی جگہ پر براجمان ہو گئے ہیں جبکہ حسین طلعت 19 درجے بہتری کے ساتھ 56 ویں نمبر پر آگئے۔
باؤلرز کی فہرست میں افغانستان کے راشد خان 793 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں، بھارت کے کلدیب یادیو ایک درجہ ترقی پا کر پہلی مرتبہ دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے اور شاداب خان ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسری پوزیشن پر جا پہنچے ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی، بیورن ہینڈرکس اور ٹم سیفریٹ نے کیریئر کی بہترین ریکنکنگ حاصل کی، شاہین شاہ آفریدی 28 درجے بہتری کے ساتھ 48 ویں نمبر پر آگئے۔
آل راؤنڈر عماد وسیم نے 5 درجہ ترقی پا کر چوتھی پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے اور انگلینڈ کے عادل راشد ایک درجے تنزلی کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہیں جبکہ فہیم اشرف 9 ویں نمبر پر موجود ہیں۔پانچ بہترین آل راؤنڈرز کی فہرست میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں، گلین میکسویل پہلی، شکیب الحسن دوسری، محمد نبی تیسری، محمد اللہ چوتھی اور تھسارا پریرا پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔