اپنی کامیابی عمران خان کے نام کرنیوالی عائشہ ایاز کو وزیراعظم نے ملاقات کیلئے بلالیا

اپنی کامیابی عمران خان کے نام کرنیوالی عائشہ ایاز کو وزیراعظم نے ملاقات کیلئے بلالیا
کیپشن: تصویر ٹوئٹر

اسلام آباد: اپنی کامیابی عمران خان کے نام کرنیوالی پاکستان کی کم عمر ترین ایتھلیٹ اور تائیکوانڈو چیمپئن عائشہ ایاز کو وزیراعظم نے ملاقات کیلئے بلالیا۔

تفصیلات کے مطابق کم عمر ترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے والی عائشہ ایاز نے ورلڈ تائیکوانڈو کے تین مقابلوں میں کانسی کا تغمہ جیتنے کے بعد اپنی جیت وزیراعظم عمران خان کے نام کر دی تھی۔


وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی کا کہنا ہے کہ عائشہ ایاز کو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی باقاعدہ دعوت دی جا رہی ہے۔8 سالہ عائشہ ایاز کی جلد وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کروائی جائے گی۔

خیال رہے کہ سوات کی 8 سالہ عائشہ ایاز نے دبئی میں ورلڈ تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے تین مقابلوں میں کانسی کا تغمہ جیتا تھا۔

اس کامیابی کے ساتھ عائشہ کو ملک بھر میں کم عمر ترین کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔عائشہ ایاز نے گذشتہ برس انڈر 23 گیمز میں حصہ لیا تھا اور انہیں بہترین کھلاڑی کا اعزاز ملا۔عائشہ ایاز نے جیت اپنے نام کر کے پورے پاکستان کا نام روشن کیا۔