لاہور:پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم نے بھی40 سال کی عمر میں شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔
ذرائع کے مطابق اداکارہ ریشم نے اپنے لئے جیون ساتھی کا انتخاب کرتے ہوئے شادی کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اس سلسلے میں قومی فلم ایوارڈ یافتہ اداکارہ نے کہا کہ وہ شادی اسی سال کریں گی جبکہ ریشم نے اپنے ہونے والے شوہر کا نام نہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ شوبز انڈسٹری سے تعلق نہیں رکھتے۔
ذرائع کے مطابق اس بات کاقومی امکان ہے کہ ریشم کا ہونیوالا شوہر کوئی بزنس مین ہے۔